پیرس: فرانس کے وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے عہدہ سنبھالنے کے صرف 26 دن بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے صدر ایمانوئل میکرون نے منظور کر لیا ہے۔
سیبسٹین لاکورنو کو 10 ستمبر 2025 کو فرانس کا وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ ملک کے وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور صدر میکرون کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔ انہیں اس وقت وزیراعظم بنایا گیا جب ستمبر میں سابق وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہو گئے تھے۔
فرانسوا بائرو کی ناکامی کے بعد ملک کی جمہوری تاریخ میں تیسری مرتبہ ایسا ہوا کہ حکومت پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکی، جس کے نتیجے میں حکومت کا خاتمہ ہوا۔