Get Alerts

مودی راج میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی اقدامات میں اضافہ، اتر پردیش میں صورتِ حال سنگین

مودی راج میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی اقدامات میں اضافہ، اتر پردیش میں صورتِ حال سنگین

نئی دہلی: بھارت میں نریندر مودی کی حکومت کے دوران مسلمانوں کے خلاف امتیازی اور معاندانہ رویے میں مزید شدت آ گئی ہے۔ ہندوتوا نظریے کے زیر اثر اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کو مسلسل دباؤ، توہین آمیز سلوک اور مذہبی آزادیوں پر قدغن کا سامنا ہے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمان گوشت فروشوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ قبرستانوں اور مساجد کی بے حرمتی کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار میں مسلمانوں کا روزمرہ کا معمول   چاہے وہ گوشت خریدنا ہو یا مذہبی عبادات — بھی شک و شبہ کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، جو نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ بھارت کے سیکولر تشخص پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

ان اقدامات پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال ان واقعات پر کوئی موثر کارروائی سامنے نہیں آئی۔

ٹیگز: