پاکستانی ٹیکن کھلاڑی ارسلان صدیق چار بار  Tekken 7 ایونٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

پاکستانی ٹیکن کھلاڑی ارسلان صدیق چار بار  Tekken 7 ایونٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
سورس: File

لاس ویگاس : پاکستانی ٹیکن کھلاڑی  ارسلان 'ایش' صدیق نے چار بار ای وی او چیمپیئن بن کر ایک شاندارتاریخی کارنامہ سر  انجام دیا۔ اتوار کے روز لاس ویگاس میں یہ  ٹائٹل ارسلان نے تاریخی جیت کے بعد اپنے نام کیا۔ 

ارسلان  نے شاندار فائنل میں جاپان کے کھلاڑی اے او کو 3-0 سے فتح حاصل کر کے  اپنی بے مثال مہارت اور حکمت عملی سے شائقین اور حریفوں کو حیران کردیا۔

226b4591d6eff30450ff5119f2feb07f

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ارسلان دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے چار بار  Tekken 7 ایونٹ جیتا۔ اس سے قبل اس نے 2019 میں جاپان اور لاس ویگاس میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اس سال بھی اس فتح کو دہراتے ہوئے اپنے دور کو جاری رکھا۔

4bd8544980dbf24d3d99b196a0a7bc22

ارسلان اب بہت سے لوگوں کی طرف سے اب تک کے سب سے بڑے ٹیکن کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

 اس  سے پہلے ارسلان نے گزشتہ ماہ سعودی عرب میں گیمرز 8 ٹیککن 7 نیشنز کپ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ عمران  خان اور عاطف بٹ کے ساتھ مل کر، ارسلان  اور تین پاکستانی  کھلاڑیوں نے گرینڈ فائنل میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر 3-2 کی سنسنی خیز فتح کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ارسلان نے 2019 کے ESPN بہترین ای پلیئر کا ایوارڈ بھی  حاصل کیا، جس سے ارسلان کو  گیمنگ لیجنڈ کے طور پر دیکھا گیا۔ ارسلان کی نمایاں کامیابیوں میں CEO 2021 چیمپئن شپ اور    2022 میں " Combo Breaker Tekken 7" ٹورنامنٹ جیتنا بھی شامل ہے، جہاں وہ تمام دس مخالفین کو شکست دے کر فاتح بن کر ابھرے۔

مصنف کے بارے میں