پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا

پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا
کیپشن: senate islamabad ppp reaction سینٹ انتخابات پیپلزپارٹی

کراچی / اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا ، مراد علی شاہ کا کہنا ہے سینیٹ کا ووٹ رکن اسمبلی کا ذاتی ووٹ ہوتا ہے ،چیئرمین سینیٹ کہتے ہیں پیپلزپارٹی کا بلوچستان سے کوئی لینا دینا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا ، مراد علی شاہ کا کہنا ہے سینیٹ کا ووٹ رکن اسمبلی کا ذاتی ووٹ ہوتا ہے ،چیئرمین سینیٹ کہتے ہیں پیپلزپارٹی کا بلوچستان سے کوئی لینا دینا نہیں۔

سندھ کے سائیں مراد علی شاہ کی نظر میں سینیٹ کا ووٹ رکن اسمبلی کا ذاتی ہوتا ، اس کی مرضی ہے جسے چاہے دے۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا اصرار ہے پیپلزپارٹی کا بلوچستان کی صورتحال سے کوئی لینا دینا نہیں ، اداروں کو آئینی حدود میں رہنے کا مشورہ بھی دیدیا۔

سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا ایم کیو ایم کے اندرونی صورتحال سے کراچی متاثر نہیں ہوگا۔