ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ

ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

64438c6b175534763247e2477bd130aa

اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی کی قدر کم ہونے کے بعد 174 روپے 48 پیسے سے کم ہو کر 174 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھات کے بعد 68.40 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45841.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.15 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 72 لاکھ 16 ہزار 852 شیئرز کا لین دین ہوا۔

مصنف کے بارے میں