آئی ایم ایف معاہدہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے کیاگیا: شاہد خاقان عباسی

آئی ایم ایف معاہدہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے کیاگیا: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : ن لیگ کے رہنا اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہےکہ آئی ایم ایف معاہدہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے کیاگیا۔ ا نہوں نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  آئی ایم ایف معاہدہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے کیاگیا۔

 ا نہوں نے  کہاکہ ملک کو جس سوچ کی ضرورت ہے وہ نظر نہیں آتی ہے۔پاکستان میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ نیب کی وجہ سے حکومت کا نظام مفلوج ہوچکا ہے۔لوگ ٹیکس نہیں دیں گے توبوجھ عوام پر پڑے گا۔موجودہ نظام کچھ ڈلیور نہیں کرپایااس لیے موجودہ نظام میں  تبدیلیا ں لانا ہوگی۔نیب کی وجہ سے ملک کوکھربوں کا نقصان ہوا۔

مصنف کے بارے میں