فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کی منسوخی کی تصدیق کردی

فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کی منسوخی کی تصدیق کردی

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہاں آج ہونے والے منصوبوں کا افتتاح اب گورنر سندھ عمران اسماعیل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان کا کراچی کا آج کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیاگیا ہے۔ وزیراعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنر سندھ ان منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے،اسے دنیا کے جدید شہروں کی صف میں لانا وزیراعظم کا وژن ہے‘۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج کراچی کا دورہ کرنا تھااور اس دوران عمران خان نے فائیو اسٹار، کے ڈی اے فلائی اوور، منگھو پیر روڈ کی بحالی اور نشتر روڈ کا افتتاح کرنا تھا۔

دوسری جانب ترجمان گورنر ہاو¿س کاکہنا ہے کہ کراچی ترقیاتی پیکج کے تحت مکمل منصوبوں کا افتتاح شیڈول کے مطابق ہوگا۔ترجمان کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل فلائی اوورز اور دو شاہراہوں کا افتتاح کریں گے جبکہ گورنر ہاو¿س کی تقریب بھی اپنے پروگرام کے مطابق ہوگی۔