Get Alerts

رجب بٹ نے اہلیہ کو دھوکا دینے کا اعتراف کر کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

رجب بٹ نے اہلیہ کو دھوکا دینے کا اعتراف کر کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور: پاکستان کے مشہور فیملی وی لاگر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو دھوکا دینے کا اعتراف کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

رجب بٹ اپنی متنازع شخصیت، قانونی مسائل اور سوشل میڈیا پر ہونے والے جھگڑوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ اس بار ان کے اور اہلیہ کے درمیان جاری اختلافات نے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

میڈیا اور سوشل میڈیا پر تبصرے اس وقت بڑھ گئے جب یہ خبریں آئیں کہ ایمان فاطمہ کے حاملہ ہونے کے دوران رجب بٹ کا ایک اور سوشل میڈیا شخصیت، فاطمہ خان، کے ساتھ تعلق تھا۔ رجب بٹ نے ابتدا میں وضاحت کی کہ یہ تعلق ان کی شادی سے پہلے ختم ہو چکا تھا، جبکہ ایمان فاطمہ کے بھائی نے بھی سابقہ بیان میں مبینہ بے وفائی کا ذکر کیا تھا۔

اب رجب بٹ نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو دھوکا دیا تھا اور اس پر عوامی طور پر معافی مانگی تھی، جسے ایمان فاطمہ نے قبول کر لیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سمجھ نہیں پائے کہ اہلیہ نے انہیں معاف کیوں کیا، اور ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ معافی کے بعد بھی ایمان نے ان سے آئی فون 17 لے لیا۔

یہ اعتراف دوبارہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے اور عوامی حلقوں میں وی لاگرز کی ذاتی زندگیوں پر توجہ بڑھا دی ہے۔

ٹیگز: