بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں:آصف زرداری

بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں:آصف زرداری

کوئٹہ:صدر مملکت آصف علی زرداری  کاکہنا ہےکہ  بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں ۔
کوئٹہ میں صدر آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ آفس میں اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیہ اپنانے کے لیے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔آصف زرداری نے  کہا کہ   بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

صدر زرداری نے قرار دیا کہ دہشت گردی اور منشیات سمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے اور ہدایت کی کہ سرحدی علاقوں کے عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔

مصنف کے بارے میں