خالص ریشم سے حرام مغز کی بیماریوں کا علاج ممکن ہے

خالص ریشم سے حرام مغز کی بیماریوں کا علاج ممکن ہے

سکاٹش ماہرین صحت نے کہا ہے کہ کیڑے کے تیار کردہ خالص ریشم سے حرام مغزکا علاج ممکن ہے۔

سکاٹ لینڈ کی ایبرڈین یونیورسٹی کے ڈاکٹر وین لونگ ہانگ کہتے ہیں کہ ریشم پر تجربات کے دوران کچھ ایسے انکشافات ہوئے ہیں جو طب کے شعبے میں انقلاب لاسکتے ہیں۔ کیڑے سے حاصل ہونے والے ریشم میں حرام مغزکی درستگی، نشونما اور حادثے کے باعث پیدا ہوجانے والے بگاڑ کی درستگی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ابتدائی تجربات میں اس کے بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں جبکہ اس پر مزید تحقیق بہت سی زندگیوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں ہر سال تقریباً 50 ہزار اور امریکا میں ڈھائی لاکھ افراد حرام مغز کی مختلف بیماریوں، پیچیدگیوں اور حادثات کے نتیجے میں اس کے متاثر ہونے سے متعدد مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں