Get Alerts

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شاہین ائیرلائن کے ملک بھر دفاتر سیل

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شاہین ائیرلائن کے ملک بھر دفاتر سیل
کیپشن: image by facebook

کراچی :سول ایوی ایشن نے شاہین ائیرلائن کے ملک بھر دفاتر کو سیل کر دیا ہے۔

ذرائع  کے  مطابق سول ایوی ایشن نے کارروائی کرتے ہوئے نجی پرواز کمپنی  شاہین ائیر لائن کے ملک بھر میں دفاتر کو سیل کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق شاہین ائیرلائن کی جانب سے گزشتہ پانچ ماہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں کمپنی کے تمام دفاتر کو سیل کر دیا ہے ۔