پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتے ہیں تاکہ عالمی طاقت بن کر ابھرے :وزیر اعظم

پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتے ہیں تاکہ عالمی طاقت بن کر ابھرے :وزیر اعظم

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ڈیفنس یورنیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پاکستان بنا نا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت بن کر ابھرے ،پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنا نے ضرورت ہے ،موجودہ حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے ۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ری سیٹنگ روبوٹک پاکستان کے عنوان سے منعقدہ قومی سیمینار کےاختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے بہت مواقع ہیں ،پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے ، حکومت انفارمیشن اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے گی ۔

وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری ،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے سیمینار میں شرکت کی۔سیمینار میں ملکی غیر ملکی ماہرین،صنعت کاروں کے نمائندگان، سول اور عسکری اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقعے پر انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز ریسرچ این ڈی یو کے ڈی جی نے سفارشات پیش کیں۔

وزیر اعظم نے کہا اپنے خطاب میں کہا  ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔حکومت انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے لیے سازگار ماحول اور تعاون فراہم کے گی۔ وزیر اعظم نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر سیمینار کرانے پر یونیورسٹی کی تعریف کی۔