خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد ہزاروں افراد ڈائریا کا شکار

خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد ہزاروں افراد ڈائریا کا شکار

خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیل گئے ۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے  17اضلاع میں دو ہفتوں کے دوران 25ہزار سے زائد افراد ڈائریا کا شکار ہوچکے ہیں ، سیلاب سے شدید متاثرہ 6اضلاع میں 81فیصد افراد میں ڈائریا کی تشخیص ہوئی ہے ۔

  گزشتہ روزسیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ڈائریا کے ایک ہزار 431کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،سب سے زیادہ کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، دیر لوئر ، کرک اور ٹانک میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس صورتحال میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔