خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والی تباہی میں 21 افراد جاں بحق، 32 زخمی

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والی تباہی میں 21 افراد جاں بحق، 32 زخمی

خیبر پختونخوا میں چار روز سے جاری رہنے والی بارشوں کے  دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 21ہوگئی جبکہ  32زخمی ہوئے۔

 پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد،3  خواتین اور 9 بچے شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق  حادثات میں  95 مویشی پانی میں بہہ گئے، بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 53گھر مکمل تباہ ،330کو جزوی نقصان پہنچا ہےجبکہ ایک سکول کو بھی جزوی نقصان پہنچاہے ۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایات پربارش متاثرین کو امدادی چیک بھی دیے جا رہے ہیں اور امدادی سامان بھی فراہم کر دیا گیا ۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔امدادی سامان میں 200 خیمے، 100 کچن سیٹ، 200 کمبل شامل ہیں جبکہ متاثرین کو 100 چٹائیاں، 200 مچھر دانیاں اور 200 میٹریسس دیے گئے ہیں، متاثرین کو روزمرہ زندگی کی دیگر اشیاء بھی دی گئی ہیں۔

دوسری طرف بلوچستان میں 4روز سے جاری بارشوں کا سلسلہ تو تھم گیا مگر نقصانات  بہت ہوئے۔ آسمانی بجلی  اور چھت گرنے سے 9افراد جاں بحق ہوئے۔

مصنف کے بارے میں