Get Alerts

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 43 افراد جاں بحق ۔۔۔ پی ڈی ایم اے نے مزید بارشوں کے حوالے سے خبردار کردیا

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 43 افراد جاں بحق ۔۔۔ پی ڈی ایم اے نے مزید بارشوں کے حوالے سے خبردار کردیا

پشاور :خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب (فلش فلڈ) کے باعث 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ موسمی حادثات کے باعث مجموعی طور پر 30 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 25 مکانات کو جزوی جبکہ 5 کو مکمل طور پر نقصان ہوا۔

یہ ہلاکت خیز واقعات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ اور بٹگرام ہیں، جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید یہ کہ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے اور ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: