کرتارپور کوریڈو ر : پاکستان نے بھارت کی تجویز قبول کر لی

کرتارپور کوریڈو ر : پاکستان نے بھارت کی تجویز قبول کر لی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان نے کرتارپور کوریڈو ر  پر بھارت کی ٹیکنیکل کمیٹی کی تجویز قبول کر لی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق ، دونوں ممالک کے درمیان مثبت اقدامات  کو جاری رکھنے کے لیے پاکستان 16 اپریل کی بھارتی ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس کی تجویز پر راضی ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت سے اس بار مثبت رویہ کی توقع رکھتے ہیں اور  ہماری خواہش ہے کہ کرتارپور کوریڈور بابا گرونانک کے 550 جنم دن پر کھل جائے۔ 

واضح رہے کہ بھارت نے 2 اپریل کو  کرتارپور پر طے شدہ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے۔