وزیر اعظم نے عمرہ کرلیا، سعودی ولی عہد کے ساتھ نماز بھی ادا کی

وزیر اعظم نے عمرہ کرلیا، سعودی ولی عہد کے ساتھ نماز بھی ادا کی

مکہ مکرمہ : وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ 

وزیراعظم کے ہمراہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

 
وزیراعظم شہباز شریف نے مغرب کی نماز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ادا کی۔  شہباز شریف قیام اللیل اور دعا میں بھی شریک  ہوئے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی دعوت افطار میں شرکت کی۔

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا، الصفا پیلس آمد پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں