انٹرنیٹ سروس سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے، کامن ویلتھ کے مبصر گروپ

 انٹرنیٹ سروس سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے، کامن ویلتھ کے مبصر گروپ

اسلام آباد: کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ  گڈ لک جونیتھن نے کہا کہ پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، ووٹنگ کے عمل میں انٹرنیٹ سروس کی ضرورت نہیں۔

 
سربراہ کامن ویلتھ کے مبصر گروپ نے کہا کہ انٹرنیٹ دریافت ہونے سے قبل ہم الیکشن کرا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  صرف رزلٹ بھیجتے وقت انٹرنیٹ بندش سے مسئلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ صبح 8 بجے دوران ووٹنگ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں