Get Alerts

فیلڈمارشل کی قیادت میں افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ، دشمن کو معرکہ حق میں ایسا سبق دیا گیا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا:وزیرا عظم شہباز شریف

فیلڈمارشل کی قیادت میں افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ، دشمن کو معرکہ حق میں ایسا سبق دیا گیا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا:وزیرا عظم شہباز شریف

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈمارشل کی قیادت میں افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں اور دشمن کو معرکہ حق میں ایسا سبق دیا گیا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ دہشت گردوں کو بعض ہمسایہ ممالک کی جانب سے سپورٹ دی جا رہی ہے، جس کے باعث بلوچستان میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک حکومت اور افواج چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ این ایف سی کے تحت وسائل صوبوں کو فراہم کیے جا رہے ہیں اور پنجاب صوبہ اپنے حصے کے 11 ارب روپے بلوچستان کو سالانہ منتقل کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے اور بلوچستان میں بیک وقت 5 دانش اسکول قائم کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: