انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: کارڈف : انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی بلے بازوں کی بدترین کارکردگی ۔۔پوری ٹیم 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے۔    کارڈف میں کھیلے جا رہے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔   میچ کی پہلی ہی گیند پر ثاقب محمود نے امام الحق کو چلتا کردیا اور پاکستانی ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ دو گیند بعد کھاتا کھولنے سے قبل ہی بابر اعظم بھی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔   محمد رضوان نے تین چوکے لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن 13 رنز بنانے کے بعد لوئس گریگوری کی گیند پر پویلین لوٹ گئے جبکہ پہلا میچ کھیلنے والے سعود شکیل بھی صرف پانچ رنز بنا کر چلتے بنے۔   26 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے صیہب مقصود آئے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس مرحلے پر وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں صہیب کی 19 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔   فخر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی لیکن 90 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی میٹ پارکنسن کو وکٹ دے بیٹھے۔ ٹیم کی سنچری مکمل ہوتے ہی فہیم اشرف بھی چلتے بنے جبکہ حسن علی کی اننگز بھی 6رنز پر تمام ہوئی۔   یاد رہے کہ میچ میں پاکستان کی جانب سے نوجوان سعود شکیل اپنا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی جانب سے پانچ کھلاڑی پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔   انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والوں میں فل سالٹ، زیک کرالی، لوئس گریگوری، بریڈن کارس اور جان سمپسن شامل ہیں۔   پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر جگہ نہ بنا سکے اور دورے سے قبل عین وقت پر ٹیم میں شامل کیے گئے صہیب مقصود کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سورس: فائل فوٹو

کارڈف: انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کی طرف سے دیا گیا تھا 142 رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے صرف 21.5 اوورز میں پورا کرلیا۔ 

انگلینڈ کے شہر کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری قومی ٹیم 36ویں اوور میں 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخرزمان تاہم اوپنر امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم بھی پہلے ہی اوور میں صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے، کچھ ہی دیر بعد محمد رضوان بھی صرف 13 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔

ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل بھی 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد صہیب مقصود نے فخرزمان کے ساتھ ملکر 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن صہیب 19 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخرزمان بھی 47 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف بھی 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان کی ہمت 30 رنز پر جواب دے گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود 4، میٹ پارکنسن 2، لیوس گریگری اور کریگ اورٹن ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

انگلینڈ نے باؤلنگ کی طرح بیٹنگ میں بھی کمال دکھایا ۔ اور پاکستان کی طرف سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف صرف 21.5 اوورز میں پورا کرلیا۔