بلوچستان میں کانگو وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا

بلوچستان میں کانگو وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا
سورس: File

کوئٹہ: بلوچستان کے متعدد اضلاع ایک بار پھر کانگو وائرس  تیزی سے پھیلنے لگا۔ خواتین اور بچوں سمیت 19 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق  بلوچستان میں مزید ایک شخص کو کانگو واٸرس  کا شکار ہو گیا۔ متاثرہ شخص کو فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ  میں منتقل کردیا گیا۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کے دوران کانگو وائرس کے 19 کیسز رپو رٹ ہوئے ہیں جن میں سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہواہے  کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کی وبا پھوٹی ہے بلکہ 80 کی دہائی کے آخر اور 90 کی دہائی کے وسط میں بھی اس وبا سےدرجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

صوبائی حکومت کی اس وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے حوالے سے دلچسپی کا اندازہ اس بات لگایا جاسکتا ہے کہ صوبے میں چار  دہائیوں سے کوئی ریسرچ سیل ہی قائم نہیں ہوسکا۔

2001 سے 2023 کے دوران تقریباً ہر سال ہی لورالائی اور موسیٰ خیل اضلاع سے کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

متاثرہ افراد کی یہ شکایت عام ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے اضلاع میں متاثرین کے علاج اور جانوروں کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کچھ نہیں کرسکی ۔

مصنف کے بارے میں