پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست دیدی

برمنگھم : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست دیدی.بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈگ ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ہوا۔جس میں پاکستان 19 رنز سے کامیاب ہوا۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 220 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم  نے 27 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی مداخلت کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان اس وقت 19 رنز آگے ہے اور اگر بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا تو پاکستان یہ میچ 19 رنز سے جیت جائے گا اور قومی ٹیم کو 2 پوائنٹس ملیں گے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور اظہر علی نے کیا اور دونوں کے درمیان 40 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ پاکستان کو پہلا نقصان فخر زمان کی صورت میں ہوا جب وہ مورنے مورکل کی گیند پر سلپ میں کھڑے ہاشم آملہ کے ہاتھون کیچ دے بیٹھے، وہ 31 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جب کہ اسی اوور میں ہی اظہر علی بھی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ اور بابر اعظم نے سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 52 رنز کی شراکت قائم کی لیکن حفیظ 53 گیندوں پر 26 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد شعیب ملک نے بابر اعظم کا ساتھ دیا اور چوتھی وکٹ کے لیے 26 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش کی مداخلت کے باعث میچ روکنا پڑا، بابر اعظم 31 اور ملک 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

اس سے قبل 

پاکستانی باؤلنگ نے جنوبی افریقن بلے بازوں کو آؤٹ کلاس کر دیا ۔ پاکستانی باؤلرز نے اپنی نپی تلی باؤلنگ کے سبب افریقی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ۔ اور ٹیم مقررہ  50 اوورز میں 219 رنز ہی بنا سکی ۔  ایجبسٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پروٹیز کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے ہاشم آملہ 16 رنز پر عماد وسیم کا شکار بنے جب کہ ڈی کوک کو حفیظ نے 366 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا، کپتان اے بی ڈی ویلیئر کو عماد وسیم نے پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرکے پروٹیز کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ فاف ڈپلسی اور ڈیوڈ ملر نے چوتھی وکٹ کے لیے 29 رنز کی شراکت قائم کرکے کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن حسن علی نے ڈپلسی کو 26 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ حسن علی نے جے پی ڈومنی کو بھی 8 رنز پر آؤٹ کیا، پارنیل کو بھی پہلی ہی گیند پر بولڈ کردیا۔

افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر 75 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔کرس مورس نے 28 اور ربادا نے 26 رنز اسکو کیے ۔

پاکستان کی جانب سے کامیاب باؤلر حسن علی رہے جنہوں نے 8 اوورز میں 29 رنز سے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔ عماد وسیم اور جنید خان نے 2 ،2 کھلاڑیوں جنکہ محمد حفیظ نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.