وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس
سورس: file

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔کےالیکٹرک کےبورڈ آف ڈائریکٹرزمیں وفاقی حکومت کے نمائندہ کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں کورونا صورتحال اور ویکسی نیشن کے عمل پر بریفنگ دی جائے گی۔آئندہ مالی سال کےبجٹ پرتبادلہ خیال ہوگا۔

نیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور  کیا جا رہا ہے۔اجلاس تاجکستان کو کرونا کنٹرول کےلئے ہیومن اسسٹنس کی منظوری دی جائے گی۔کےالیکٹرک کےبورڈآف ڈائریکٹرزمیں وفاقی حکومت کےنمائندہ کی منظوری دی جائےگی۔

ذرائع کےمطابق کیپیٹل ٹیریٹری رولز2020کاڈرافٹ کابینہ میں پیش کیاجائےگا۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کےایم ڈی کی تقرری بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

قومی ترانہ کےآڈیو وژول کانٹنٹ پرنظرثانی کےلئے مجوزہ کمیٹی کا قیام ، ایم ڈی اے پی پی کی تقرری کامعاملہ، کابینہ کمیٹی براے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس کی رپورٹ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے اور نجکاری کمیٹی کے اجلا س میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں کریمنل لاز میں ترامیم کے حوالے سےرپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔فرسٹ ویمن بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تقرری بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔