دبئی: جیو سٹارم فلم کا نیا ٹریلر جاری ہوا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ سمندر کی تیز لہروں سے دبئی شہر ڈوب رہا ہے۔
وارنر بردرز کی طرف سے جاری ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کالے گھنے بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے پھر ایک سین میں سونامی کی طرح کے طوفان نے شہر کی بلند و بالا عمارتوں کو ڈبو دیا ہے اور لوگ اس طوفان سے بچنے کے لیے محفوظ عمارتوں کی طرف دوڑ لگا رہے ہیں۔
صرف دبئی ہی نہیں بلکہ موسمی تبدیلیوں کا شکار اور بھی شہر ہیں جن میں ممبئی، ماسکو، ریو ڈی جنیرو بھی شامل ہیں۔
جیو سٹارم ایک ایکشن فلم ہے جو ڈین ڈیلون نے بنائی ہے اور گیررڈ بٹلر اس میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس میں موسم کو کنٹرول کرنے والے سیٹلائیٹس کے زریعے دنیا میں طوفان آ گئے ہیں۔