تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے واضح طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی زمین، سمندری اور فضائی حدود کو ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
عراقچی نے ایک ٹیلی گرام چینل پر جاری انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے سعودی ہم منصب اور دیگر حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت جاری ہے۔