دبئی میں کھانے کی ہرچیز سیاہ رنگ میں بیچنے والے ہوٹل کی دھوم

دبئی میں کھانے کی ہرچیز سیاہ رنگ میں بیچنے والے ہوٹل کی دھوم

دبئی : دبئی میں دنیا بھر کے بہترین ہوٹل موجود ہیں جہاں کھانے کی منفرد اشیاءدیکھنے اور کھانے کو ملتی ہیں ۔کبھی سونے کی تہوں میں لٹا کیک ، برگر اور بہت کچھ دیکھنے کو ملتاہے ۔
اسی چیز کو دیکھتے ہوئے دبئی میں اب فوڈ ٹرک ”سالٹ “ نھے اپنی تمام کھانے کی اشیاءسیاہ رنگ میں فراہم کرنا شروع کر دیں ہیں ۔
فوڈ ٹرک کی فخریہ پیشکش میں ناصرف سیاہ برگر، (جو جلا ہوا نہیں ہوگا) بلیک فرائز، اور ان سب میں اہم کالے رنگ کی بہترین آئس کریم شامل ہے ۔
سالٹ ٹرک کی دھوم دبئی سمیت امارات میں ہو چکی ہے ۔ سالٹ بلیک کے مالک کا کہناہے کہ وہ اپنی اشیاءمیں جدت لا رہے ہیں ۔
مستقبل قریب میں اس میں مزید جدت آئے گی اور شہریوں کو مزید بہترین کھانے کی اشیاءملیں گی مگر صرف سیاہ رنگ میں ہی ۔