پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد،آرمی چیف کا نجم سیٹھی کو مبارکبادی خط

پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد،آرمی چیف کا نجم سیٹھی کو مبارکبادی خط
کیپشن: چیئرمین پی سی بی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہیں,جنرل قمر جاوید باجوہ۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کو پاکستان سپرلیگ تھری کے کامیاب انعقاد پر مبارکبادی خط بھیجا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے خط میں لکھا گیا کہ پی ایس ایل اور ویسٹ انڈیز سیریز کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں،پی ایس ایل اور ویسٹ انڈیز کی سیریز پاکستان کی کرکٹ کے لیے بڑی کامیابی ہے، چیئرمین پی سی بی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

آرمی چیف نے مزید لکھا کہ لینڈ مارک اچیومنٹ سے سکیورٹی سے متعلق پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے آیا، پاکستان آرمی ملک کے مثبت امیج کے لیے پی سی بی کی سپورٹ جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ رواں سال ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے تین میچز پاکستان میں ہوئے جس میں غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پی ایس ایل کے فوری بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جس کے دوران کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی۔