آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں اگلے ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہوکرختم ہو جائے گی ۔دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کیدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

پنجاب میں شدیددھنداسموگ ڈی آئی خان، پشاوراورسکھر ڈویژن میں رات اورصبح کے اوقات میں دھندپڑنے کاامکان ہے۔آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب میں شدید دھند اسموگ جبکہ ڈی آئی خان،پشاوراورسکھرڈویژن میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔