محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض اٹھانا روز ٹیلر کو مہنگا پڑ گیا

محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض اٹھانا روز ٹیلر کو مہنگا پڑ گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ ای ایس پی این

دبئی : محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھانا کیوی کھلاڑی کو مہنگا پڑ گیا۔ میچ ریفری نے کیوی کھلاڑی کی طلبی کی اور آئندہ ذمہ دارانہ رویہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے کیویز کے نام رہا۔ مگر کیوی کھلاڑی راس ٹیلر نے محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھا دیا۔ جس پر کپتان سرفراز احمد نے فیلڈ ایمپائرسے شکایت کی۔

قانون کے مطابق کوئی بھی بلے باز باولر پر اعتراض نہیں کر سکتا مگر ایمپائر کسی بھی غیر قانونی ایکشن والے باولر کو روک سکتا ہے۔ میچ کے دوران ایمپائر کی جانب سے محمد حفیظ کو نہیں روکا گیا۔

پندرہ ڈگری سے زیادہ کہنی کے خم پر محمد حفیظ پر تین بار پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔ بھارتی میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے کیوی کھلاڑی کو طلب کر کے آئندہ ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ باولر پر اعتراض اٹھانے پر قانون کے مطابق بلے باز پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔