اقتدارمیں آنے کے بعد  چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور راستے پر چل پڑے،مولانا فضل الرحمان ہماری فکر کرنا چھوڑ یں، سیٹ خطرے میں نظر آ رہی ہے:پرویز خٹک

  اقتدارمیں آنے کے بعد  چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور راستے پر چل پڑے،مولانا فضل الرحمان ہماری فکر کرنا چھوڑ یں، سیٹ خطرے میں نظر آ رہی ہے:پرویز خٹک

نوشہرہ :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ   تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور راستے پر چل پڑے۔

اضاخیل پارک نوشہرہ میں پارٹی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور راستے پر چل پڑے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط راستے پر چلنے سے ان کے ساتھیوں نے راہیں جدا کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہماری فکر کرنا چھوڑ یں اور  اپنی خیر منائیں، پھر ڈی آئی خان میں مولانا کی سیٹ خطرے میں نظر آ رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں