فیصل آباد :پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن میچ جاری ہے، جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے تیسرے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک، ایک میچ سے برابر ہے، اور آج کا مقابلہ فاتح ٹیم کے حق میں سیریز کا فیصلہ کرے گا۔