شہباز شریف نے پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق بیان بازی پر پابندی لگا دی

شہباز شریف نے پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق بیان بازی پر پابندی لگا دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق بیان بازی پر پابندی لگا دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق بیان بازی پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ وزرا اور عہدیدار پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق بیان بازی سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کے بارے میں پارٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، اجلاس میں پارٹی چھوڑنے والوں کے بارے میں لائحہ عمل بنایا جائے گا، مشاورت کے بعد ناراض ارکان سے ملاقات کر کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرینگے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 6 قومی اور 4 صوبائی اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ خسرو بختیار، سردار دریشک، مخدوم باسط بخاری، سلیم اللہ چودھری، رانا قاسم نون، طاہر اقبال اور متعدد نے ن لیگ چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جو قومی اور صوبائی اراکین اسمبلی پارٹی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ان کی حیثیت دھوبی کے کتے جیسی ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ان عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں، چند اور لوٹے بھی سامنے آئیں گے، ہماری سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ ان ارکان کے آخری سیاسی اعلان تھے، اس وقت ملک میں نواز شریف اور پنجاب میں شہباز شریف کا نام ہے، سیاسی لوٹوں کی الیکشن سے پہلے بولیاں لگتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے 6 قومی اور 2 صوبائی اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
 مزید پڑھیں: غدار اراکین کے جانے سے مسلم لیگ ن کو کوئی فرق نہیں پڑے گا: رانا ثناءاللہ
 مزید پڑھیں:’جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے ساڑھے 4 سال تک ایسی کوئی آواز نہیں اٹھائی‘