اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے متحدہ اپوزیشن اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی فہرست جاری کردی۔
مریم اورنگزیب کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری فہرست کے مطابق کل 176 ارکان اسمبلی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دینے کیلئے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔
فہرست کے مطابق ن لیگ کے 84 اورپیپلزپارٹی کے 56 ارکان اسمبلی موجود ہیں جب کہ ایم ایم اے کے 14 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
لیگی ترجمان نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رکن کی حمایت حاصل ہے، بی این پی مینگل کے چار ارکان اپوزیشن کے ساتھ ہیں جب کہ ایم کیوایم کے 7 میں سے 6 ارکان اپوزیشن کےساتھ ہیں۔