نچلے طبقے کو  اٹھائے بغیر ترقی ممکن نہیں :وزیر اعظم عمران خان

PM Imran Khan,PTI, Cabinet Meeting, PTI Ministers

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ مدینہ کی  فلاحی ریاست میں ریاست نے کمزور طبقات کی ذمہ داری لی،چین نے ستر کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،نچلے طبقے کا اٹھائے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان  نے  چوبیسویں سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس کے موقع پر ریکارڈڈ پیغام  میں کہا ہے کہ نچلے طبقے کو  اٹھائے بغیر ترقی ممکن نہیں ،مدینہ کی  ریاست کا اصول بھی یہی ہے۔

انہوں نے کہا کورونا میں پریشر کے باوجود مکمل لاک ڈوان نہیں لگایا ،ہم نے دباؤ برداشت کیا اور صرف سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا ،ہم نے لوگوں اور اکانومی دونوں کو بچایا۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مانیٹر کرنے کیلئے فوڈ سیکیورٹی ڈیش بورڈ بنایا ہے  تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر سکیں ،مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جس کیلئے فوڈ سکیورٹی ڈیش بورڈ بنا یا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کچھ لوگ ایسے ہی جو باہر بیٹھ کر اپنے ملک پاکستان کیخلاف ہی پرو پگینڈا کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا دنیا پروپگینڈا کرتی رہے لیکن بہت جلد پاکستان خطے کا اہم لیڈر ملک بن جائے گا ۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں یکساں نصاب لا رہی ہے اور یکساں نصاب سے ہمارے بچوں کو مضبوط بنیاد مل سکے گی۔ طلبا کا انتخاب ہے کہ وہ جس شعبے میں چاہیں مہارت حاصل کریں۔