پہاڑی علاقوں کی سیر کو جانے والے افراد کیلئے خوشخبری ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

Galiyat, Nathia Gali, Murree, arun khail

لاہور :محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا جبکہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند اور سموگ کا راج رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعہ کے روز  اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا،،صوبہ   بلوچستان اورخیبر پختونخواہ کے بیشتراضلاع میں بھی موسم خشک اورسرد رہے گا۔

دوسری جانب پہاڑی اضلاع میں شدید سردی کیساتھ برف باری کا بھی امکان ہے ،اس ویک اینڈ پر پہاڑی علاقوں میں شدید سری کیساتھ برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،جبکہ ،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا،رات اورصبح کے اوقات میں ہلکی دھنداسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔