ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوئی بات نہیں ہوئی: عبدالعلیم خان 

ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوئی بات نہیں ہوئی: عبدالعلیم خان 

کراچی: صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی۔

ایک انٹرویو میں عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین بیمار تھے تو شہباز شریف ان سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ جہانگیر ترین اب شہباز شریف کے پاس ملاقات کے لئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ غیر سگالی کی ملاقاتیں ہوتی ہیں کسی ایجنڈے کی ملاقات نہیں تھی۔ کسی ایجنڈے کی ملاقات ہوگی تو پہلے 30 رکنی سی ای سی میں جائیں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں میرے پسندیدہ لیڈر چوہدری شجاعت ہیں وہ بہت نفیس اور اعلیٰ نسل کے انسان ہیں وہ ایک عام سیاستدان نہیں خاص ہیں۔ نواز شریف، چوہدری شجاعت کے پاس گئے ہیں تو اچھی بات ہے۔

مصنف کے بارے میں