آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا امریکی سیکرٹری دفاع سے ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا امریکی سیکرٹری دفاع سے ٹیلی فونک رابطہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا امریکی سیکرٹری دفاع سے ٹیلی فونک رابطہ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیمز میٹس کو امریکی سیکرٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سیکرٹری دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیمز میٹس کو امریکی سیکرٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ٹیلی فون پر 20 منٹ تک جاری رہنے والی بات چیت میں جیمز میٹس نے پاکستانی فوج اور عوام کی دہشت گردوں کے خلاف قربانیوں اور عزم کو سراہا۔ بات چیت میں آرمی چیف اور امریکی سیکرٹری دفاع نے امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کا عزم کیا اور مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔