ویرا ت کوہلی کی ناکامی پر خود کو آگ لگا نے والا مداح دم توڑ گیا

 ویرا ت کوہلی کی ناکامی پر خود کو آگ لگا نے والا مداح دم توڑ گیا

رتلام : جنوبی افریقہ کیخلاف کیپ ٹاو¿ ن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ناکام ہونے پر بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے رتلام میں خود کو آگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 63سالہ سابق ریلوے ملازم بابو لال ورما کیپ ٹا?ن میںکھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ بہت شوق سے دیکھ رہے تھے تاہم ان کی امیدوں کے برعکس ویرات کوہلی پہلی اننگز میں کچھ خاص نہ کرسکے اور محض5رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے جس پر انہوں نے گھر میں موجود کیروسین آئل اپنے چہرے پر ڈال کر خود کو آگ لگا لی جس سے ان کا50سے60فیصد چہرہ جھلس گیا۔بابو لال کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور آج صبح دم توڑ گئے۔