سوائن فلو سے ملتان میں ایک اور خاتون دم توڑ گئی

سوائن فلو سے ملتان میں ایک اور خاتون دم توڑ گئی


ملتان:سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہاہے،نشتر ہسپتال میں زیرعلاج ایک اور خاتون دم توڑ گئی جس سے فلو سے مرنے والوں کی تعداد 18تک جاپہنچی ہے۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی اسی ہسپتال میں ایک مریضہ دم توڑ گئی تھی جو کہ اس مرض سے مرنے والی سترہویں شکار تھی جبکہ تین ہفتوں کے دوران اس مرض سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد18ہو گئی ہے۔اب بھی 19مریض تاحال نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت اور حکومت پنجاب کی نااہلی اور غیر سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ سوائن فلو کا علاج کرنے والے 3ڈاکٹربھی اس موذی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔