سانحہ 9 مئی کیسز، عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا

سانحہ 9 مئی کیسز، عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا
سورس: file

راولپنڈی:  اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ 

بانی پی ٹی آئی کو راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

 انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

سانحہ 9 مئی کیسزکے تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔  

 ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار  نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔  عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا خارج کر دی۔


انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مصنف کے بارے میں