نندی پورریفرنس میں بابراعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

 نندی پورریفرنس میں بابراعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری
کیپشن: Image Source: Babar Awan Twitter Account

اسلام آباد:احتساب عدالت نے نندی پورریفرنس میں بابراعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق، احتساب عدالت نے نندی پورریفرنس میں بابراعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ بابراعوان کےپاس بطوروزیرایک ہی بارفائل گئی انہوں نے ایک ہی دن میں نوٹ لکھ کر فائل واپس بھیج دی تھی۔

 

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بابر اعوان کو منصوبے میں تاخیر کا ذمے دار نہیں قرار دیا جا سکتا جبکہ راجہ پرویز اشرف بطور وزیر پانی و بجلی نندی پور منصوبے کےانچارج تھے،وزارت قانون اور پانی و بجلی میں اختلاف پر پرویز اشرف نے بروقت وزیر اعظم کوآگاہ نہیں کیا۔

 

عدالتی فیصلے میں لکھا ہے کہ اب تک کی شہادتوں کی روشنی میں بابراعوان اورریاض کیانی کو بری کیاجاتا ہے، راجہ پرویز اشرف، شمائلہ محمود،ڈاکٹر ریاض کی قسمت کا فیصلہ فی الحال نہیں کیاجاسکتا۔