شہباز شریف نے واپس آکر کوئی احسان نہیں کیا،فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف نے واپس آکر کوئی احسان نہیں کیا،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے صدر ن لیگ کی وطن واپسی پر بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف نے وطن واپس آکر کوئی احسان نہیں کیا،لندن کی سڑکوں پرشہبازشریف کوپوری قوم نے بھاگتے دوڑتے دیکھا،جس بیماری کاذکرکیاجارہاہے اس میں ایسانہیں ہوتا،بیماری کے نام پرقوم کی دل آزاری کی جارہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے شہبازشریف کی وطن واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف گارنٹی دیں کہ واپس نہیں جائیں گے، شہبازشریف قوم کویقین دلائیں کہ واپس نہیں جائیں گے،اپوزیشن لیڈر اسحاق ڈارکو بھی لے آتے توقانونی تقاضاپوراہوجاتا۔

معاون خصوصی اطلاعات کاکہنا تھا کہ شہبازشریف کے بچوں نے ان کوسامنے کردیااورڈھال بنالیا،ملک کے مسائل شریف خاندان کے پیداکردہ ہیں، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف 2ہفتے کے عدالتی ریلیف کو 2 ماہ میں بدل کرآئے،بیٹے اوردامادکوبھی لے آتے توقانون کاتقاضاپوراہوجاتا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف عدالت میں پیشی کی حکمت عملی اپنائیں،اپوزیشن لیڈر عدالتی سوالوں اور منی لانڈرنگ کا جواب دیں،وہ عدالت میں پیشی کے بعدحکومت کےخلاف حکمت عملی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کماؤپتر سلمان شہباز سے متعلق بھی وضاحت کریں ،شہبازشریف کہتے تھے کرپشن ثابت ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا، معاون خصوصی اطلاعات کا کہناتھا کہ نواز شریف نے مجبوری میں یہاں عید منائی، نواز شریف کی پاکستان میں پہلی عید ہوئی ،امید ہے شہباز شریف بھی اگلی عید پاکستان میں کریں گے۔