وزیرداخلہ کے بغیر پی ٹی آئی کا اہم اجلاس

وزیرداخلہ کے بغیر پی ٹی آئی کا اہم اجلاس
سورس: File photo

اسلام آباد،وزیرداخلہ شیخ رشید کے بغیر پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی سینیئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا تاہم وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو مدعو نہیں کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اس اہم ترین اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید موجود نہیں تھے۔ اجلاس میں صرف تحریک انصاف سےتعلق رکھنے والے وفاقی وزراء ہی شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کا تعلق عوامی مسلم لیگ سے ہے اور وہ وزیر داخلہ بننے سے قبل وزیر ریلوے تھے۔

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے موقع پر بھی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں بظاہر ایسا نظر آرہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

واضع رہے کہ ملک میں سینیٹ کے الیکشن کے لئے سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ۔