صدر مملکت نے اٹارنی جنرل کیلئے اشتر اوصاف کے نام کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے اٹارنی جنرل کیلئے اشتر اوصاف کے نام کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے اٹارنی جنرل کیلئے اشتر اوصا ف کے نام کی منظوری دیدی ہے جبکہ گورنر پنجاب کیلئے بلیغ الرحمن کے نام کی تاحال منظوری نہیں دی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی تھی اور صدر مملکت عارف علوی کو منظوری کیلئے سمری بھیجی تھی اور اب صدر مملکت نے بھی اٹارنی جنرل کیلئے اشتر اوصا ف کے نام کی منظوری دیدی ہے۔ 
واضح رہے کہ اشتراوصاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں اور 2015-16ءمیں وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ قانون و انصاف کی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ دو بار ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں، اس کے علاوہ صوبے کے پراسیکیوٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کیلئے صدرمملکت کو ارسال کیاگیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت نے گورنر پنجاب کے لئے بلیغ الرحمن نے نام کی تاحال منطوری نہیں دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کرکے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر بنایا تھا جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نو منتخب حکومت کیلئے کئی مشکلات کھڑی ہیں اور حمزہ شہباز شریف سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں