Get Alerts

ایئرسپیس بندش کے باعث 13 حج پروازیں متاثر، 4 منسوخ، 9 تاخیر کا شکار

ایئرسپیس بندش کے باعث 13 حج پروازیں متاثر، 4 منسوخ، 9 تاخیر کا شکار

اسلام آباد: پاکستان میں ایئرسپیس کی بندش کے باعث 7 سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق، 4 پروازیں منسوخ اور 9 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ منسوخ پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے تھیں، جبکہ دیگر پروازیں لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور کراچی سے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اس بندش کے باعث 3,080 عازمین حج متاثر ہوئے۔ تاہم، پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کے ذریعے 345 رہ جانے والے عازمین کو روانہ کر دیا ہے، اور مزید 540 عازمین کو بھی جلد روانہ کیا جائے گا۔

وزارت نے عازمین کو حج پروازوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم کی ہے اور حاجی کیمپوں سے بھی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: