کراچی: یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد شارع نورجہاں پر پیش آیا۔ واٹر ٹینکر اوور لوڈ تھا، تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر سیدھا بینک میں گھس گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق کٹی پہاڑی سے اترتے ہوئے واٹر ٹینکر کی بریک فیل ہوئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ زخمی ہو گئے۔ بینک کے باہر موجود گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی حادثے کی زد میں آ کر تباہ ہو گئیں۔ واٹر ٹینکر کا ٹینکر ڈرائیور خود بھی حادثے میں زخمی ہوا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش جبکہ دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق واٹر ٹینکر کے حادثے میں زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ادھر واٹر ٹینکر کو بینک سے نکالنے کیلئے بھی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔