ریاست میں کسی کی عزت محفوظ نہیں :سماج وادی پارٹی

ریاست میں کسی کی عزت محفوظ نہیں :سماج وادی پارٹی

لکھنو:سماج وادی پارٹی کے راجیندر چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کسی خاتون یا بچے کی عزت محفوظ نہیں ہے ۔
سماج وادی پارٹی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نظم و نسق کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ خواتین اور بچوں کی آبروریزی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔یونیورسٹی اور کالجوں میں طالبات سے چھیڑخانی روز انہ کا معمول بن گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایس پی ترجمان راجیندر چودھری نے کہا کہ بی جے پی حکومت جرائم کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے۔