اے این ایف کی کاروائیاں ، 10 کلو منشیات برامد، خاتون سمیت غیر ملکی گرفتار

اے این ایف کی کاروائیاں ، 10 کلو منشیات برامد، خاتون سمیت غیر ملکی گرفتار
سورس: File

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے  منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران پانچ مختلف کارروائیوں میں 10 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے ایک خاتون اور غیرملکی گرفتار کر لیا۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق  راولپنڈی کوریئر آفس میں دو عدد پارسلز سے 60 گرام ویڈ برآمد  ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں پارسلز برطانیہ سے آزاد کشمیر کیلئے بک کروائے گئے تھے۔

ترجمان اے این ایف  نے بتایا کہ لاہور گلبرگ میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو 550 گرام آئس برامد ہوئی جو کہ بچوں کی شیٹس، بیگز اور لہنگے میں چھپائی گئی تھی، پارسل بک کروانے والی لاہور کی رہائشی خاتون اور نائیجیرین باشندہ گرفتار  کر لیا گیا۔ 

دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر کراچی کیلئے بک کرائے گئے پارسل سے 1 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح خیبر کے علاقے زخہ خیل میں اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 8 کلو 320 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ 

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں