بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی اہمیت اختیار کر گیا ہے، وزیر اعظم

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی اہمیت اختیار کر گیا ہے، وزیر اعظم

بیجنگ: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے باؤفورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شی جن پنگ ک ودوبارہ صدر بننے پر مبارکباد دیتا ہوں اور والہانہ مہمان نوازی پر چینی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کی تکمیل ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور دس ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں شامل کی گئی ہے اور سی پیک پاکستان اور خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ پاکستان کی ترقی کی شرح دس سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیاء معاشی آرڈر میں مرکزی حیثیت اختیار کر رہا ہے اور چین عالمی تجارت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات بے مثال ہیں۔ ہائی ویز اور موٹرویز پر صنعتی منصوبے سی پیک کا اہم حصہ ہیں جبکہ 2050ء میں پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: سی پیک کے 9 نئے صنعتی زون ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرینگے:احسن اقبال


شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شرح نمو سالانہ 6 فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی ہے اور علی بابا کمپنی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش مند ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک میں شامل گوادر بندرگاہ عالمی تجارتی مرکز بننے والی ہے اور پاکستان کی شرح نمو سالانہ  6فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احد چیمہ کے بعد نواز شریف کے قریبی سرکاری افسر کی باری آ گئی 

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین، پاکستان، افغانستان سہ فریقی فریم ورک اسی سلسلے کی کڑی ہے اور چینی کہاوت ہے پہاڑ ہلانے سے پہلے پتھر ہٹانا ہوتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پتھر ہٹانے اور پہاڑ ہلانے کا وقت آ چکا ہے جبکہ اقتصادی ترقی اور خوشحالی امن اور برداشت کو فروغ دیتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں