کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 278.9سے اوپر چلا گیا۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر 287.9 پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 65 پیسے رہی تھی۔